خیبرپختونخوا ٹیم پاکستان کپ جیتنے کی حقدار تھی ، شعیب ملک ، احمدشہزاد نے خود کو منوایا :یونس خان

خیبرپختونخوا ٹیم پاکستان کپ جیتنے کی حقدار تھی ، شعیب ملک ، احمدشہزاد نے خود ...

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوانے ٹورنامنٹ کے ابتداء سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ ایونٹ جیتنے کی حقدار تھی، انہوں نے احمد شہزاد کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اوپننگ بیٹسمین نے اپنی بیٹنگ سے خود کو منوالیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کپ پی سی بی کی ایک اچھی کوشش ہے اور ایسے ایونٹ کا انعقاد تواتر کے ساتھ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہر کھلاڑی نے جیت کے لئے اپنا کردار بخوبی نبھایا اور خاص طور پر احمد شہزاد نے پورے ٹورنامنٹ میں جس طرح کی بیٹنگ کی، وہ شاندار تھی اور میری غیرموجودگی میں بہترین کپتان کی اس لئے احمد شہزاد کی شکل میں مستقبل کا کپتان مل گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -