مڈل سیکس کے کپتان ایڈم ووجز گیند لگنے سے فرسٹ کلاس میچ سے باہر

مڈل سیکس کے کپتان ایڈم ووجز گیند لگنے سے فرسٹ کلاس میچ سے باہر

  

ہمپشائر(آن لائن) انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ایک میچ میں مڈل سیکس کے کپتان ایڈم ووجز انوکھے واقعے میں سر پر گیند لگنے کے باعث جاری فرسٹ کلاس میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سلپ پر فیلڈنگ کے دوران مائیکل کاربری نے باؤنڈری ماری تو اولی رینر نے تھرو پھینکی جو وکٹ کیپر جان سمپسن کے ہاتھوں سے نکل کر ایڈم ووجرز کے سر کے پچھلے حصے پر لگی جس کے فوری بعد وہ زمین پر لیٹ گئے تاہم سہارا لیکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کی تمام رپورٹس کلیئر آئیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -