نواز شریف کی قیادت میں حکومت ترقی کا سفر جاری تکھے گی ، سید محسن عباس

نواز شریف کی قیادت میں حکومت ترقی کا سفر جاری تکھے گی ، سید محسن عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جوہانسبرگ( ندیم شبیر سے )جنوبی افریقہ کی عوامی و سماجی شخصیت سید محسن عباس نے کہا ہے ملکی ترقی و خوشحالی کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو عوامی ٖفلا ح وبہبود اور ملکی ترقی سے کو ئی سروکار نہیں عوام سازشی عناصر کو جا ن چکے ہیں دھرنوں کی طرح اس بار بھی انہیں نا کامی ہو گی ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مخالف پا کستان کے دشمن ہیں یہ نہیں چا ہتے کہ پاکستان دنیا کے خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو ان عناصر کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا آخری جیت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ہی ہو گی شور شرابوں ،ہنگاموں اور بلا جواز احتجاجی جلسوں سے کوئی عوامی خدمت نہیں ہو رہی بلکہ سڑکیں بلاک کرکے عوام کو اذیت سے دوچار کیا جا رہا ہے ان خیالات کا ظہار انہوں روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیامحسن عباس نے کہا کہ2013ء کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن نے ملکی ترقی اور عوامی خدمت کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے انشا ء اللہ اسے مکمل کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے اور مسلم لیگ ن کی حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ2018ء میں عوام کو خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دیکر جائیں ، محسن عباس نے کہا کہ شیخوپورہ میں پاسپورٹ آفس کا اجراء میاں جاوید لطیف کا بہت بڑا کارنامہ ہے،جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے خود کواور اپنے بیٹوں کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے اب اپوزیشن کو کمیشن کے فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا کسی ایک شخص کے کہنے پر ملک کا منتخب وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتا یہ غیر آئینی مطا لبہ ہے عمران خان ، بلاول زرداری اور شیخ رشید کا ایشو کرپشن نہیں بلکہ اس ٹرائیکا ایجنڈہ کچھ اور ہے پا نا ما لیکس پر شور مچانے والوں کو کمیشن کو ثبوت فراہم کر نا ہو نگے اب احتساب سب کا ہو گا کمیشن میں دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی ہو گا خود کو پا رسا کہلوانے والوں کا اپنا دامن کتنا صاف ہے اس بارے میں بھی قوم کو بتائیں ان کے دائیں با ئیں جو لوگ کھڑے ہیں انکی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں نو از شریف کی قیادت میں حکومت ترقی کا سفر جاری رکھے گی عمران خاں دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کی عادت ڈالیں اب میں نہ مانوں والی سیاست نہیں چلے گی ۔

مزید :

عالمی منظر -