کبڈی ایشیا کپ ،سری لنکا کی ٹیم بھی شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

کبڈی ایشیا کپ ،سری لنکا کی ٹیم بھی شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

لاہور(آن لائن) کبڈی ایشیا کپ شروع ہوگیا ، سری لنکن ٹیم بھی زور آزمائی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ ایشیا کپ واہ کینٹ میں چھ مئی تک یہ ایونٹ کھیلا جائے گا جس میں شرکت کیلئے سری لنکا کی کبڈی ٹیم کولمبو سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچ گئی۔ ٹیم کا استقبال پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں نے کیا۔

سری لنکن ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور ایران کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی