کلیم اللہ خان نے امریکی لیگ یونائیٹڈ سوکر لیگ میں اپنا پہلا گول کردیا
واشنگٹن(آن لائن)پاکستان کے اسٹار فٹ بالر کلیم اللہ خان نے امریکی لیگ یونائیٹڈ سوکر لیگ میں اپنا پہلا گول کردیا۔ چمن سے تعلق رکھنے والے کلیم اللہ نے گزشتہ سال دسمبر میں معاہدہ کیا تھا۔یواین پی کے مطابق گزشتہ تین میچوں میں گول کرنے سے محروم اوکلاہوما کی ٹیم کیلئے کلیم اللہ نے میچ کے 49ویں منٹ میں گول کیا۔تاہم کلیم کی یہ کوشش ان کی ٹیم کوشکست سے نہ بچا سکی۔
او ر سین انٹونیو نے میچ میں مزید دو گول کر کے 3۔1 سے فتح اپنے نام کر لی۔