انٹر سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ چاند باغ سکول مریدکے نے ٹرافی جیت لی

انٹر سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ چاند باغ سکول مریدکے نے ٹرافی جیت لی

لاہور(پ ر) اتھلیٹکس کلب آف شاہدرہ کے زیر اہتمام اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے منعقد ہونے والی انٹر سکولز اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاند باغ سکول مریدکے نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی جیت لی جیسز نشین سکول قصور نے دوسری جبکہ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی محمد جنید(چاند باغ سکول مریدکے) بسیٹ اتھیلٹ قرار دیئے گے۔ چیمپین شپ میں گل24سکولز کی ٹیموں کے 350سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی محمد ظفر سیکرٹری جنرل اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے جیتنے والی ٹیموں اورکھلاڑیوں میں ٹرافی، میڈلز اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔ شبانہ اختر اولمپئن ٹیکنیکل آفیشلز کی ہیڈ تھیں چیمپئن شپ کے چیق آرگنائزر محمد دلشاد حسین جبکہ چیئرمین آرگنازنگ کمیٹی ثاقب شیخ تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی