ریو اولمپکس ٗ میگا گیمز کے آغاز میں94روز باقی

ریو اولمپکس ٗ میگا گیمز کے آغاز میں94روز باقی

  

زیورخ (این این آئی) برازیل میں ریو اولمپکس گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، میگا گیمز کے آغاز میں 94روز باقی رہ گئے۔ گیمز 5 سے 21 اگست تک منعقد ہوں گے جس میں 160 سے زائد ممالک سے 8 ہزار کے قریب ایتھلیٹس شرکت کرینگے۔ کھلاڑیوں کے درمیان 28 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

گزشتہ رروز میگا گیمز کے آغاز میں سو روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر برازیل سمیت مختلف ممالک میں تقریبات منعقد ہوئیں، نیوزی لینڈ کے ایتھلیٹس نے آکلینڈ بیچ پر سن رائز روایتی ہاکا ڈانس کر کے انجوئے کیا جبکہ برطانیہ نے اولمپک یونیفارم کی رونمائی کی۔ برازیل کو میگا گیمز کے انعقاد میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے اور اس وقت سیاسی بحران بھی زوروں پر ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ کا کہنا ہے کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود مجھے پورا یقین ہے کہ گیمز کامیاب اور یادگار ہوں گے اور سیاسی بحران کا گیمز پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان میں اولمپکس گیمز کی مشعل روشن کی گئی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -