حکومت تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہمی کیلئے وسائل بروئے کارلارہی ہے، محمد خان ڈاہا

حکومت تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہمی کیلئے وسائل بروئے کارلارہی ہے، محمد ...

خانیوال (بیورو نیوز + نمائندہ پاکستان) ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے کہا ہے موجودہ حکومت سکولوں اور کالجوں میں جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ شرح خواندگی میں 100فی صد اضافہ کیا جا سکے ۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خانیوال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر سابق صوبائی وزیرعرفان احمد ڈاہا اور پرنسپل رانا خلیل احمد سمیت سرکاری افسران ‘ اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے ۔سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں زندگی کے تمام شعبوں کی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ پرنسپل رانا خلیل احمد نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب بارے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم این اے گرانٹ 2لاکھ 69ہزار روپے کی دستیابی پر کالج کے 75ہزار روپے کالج مد سے خرچ کرکے 16لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے منصوبہ کو ساڑھے 3لاکھ روپے سے مکمل کرکے قابل عمل بنایا ۔ حاضرین نے ان کے اس طرز عمل کو بے حد سراہا ۔ ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے اس موقع پر ٹف ٹائلز لگوانے کے لیے 2لاکھ روپے کی گرانٹ کالج کو دیئے جانے کا اعلان کیا ۔قبل ازیں ایم این اے محمد خان ڈاہا نے سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے ہمراہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔

حمید خان ڈاہا

مزید : ملتان صفحہ آخر