ہائیکورٹ ملتان بنچ نے25پولیس اہلکاروں کی تنزلی کیخلاف ایڈیشنل آئی جی سے وضاحت طلب کرلی

ہائیکورٹ ملتان بنچ نے25پولیس اہلکاروں کی تنزلی کیخلاف ایڈیشنل آئی جی سے ...

  

ملتا ن(خبر نگا ر خصو صی ( ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ساہیوال ریجن کے 25 پولیس افسروں و ملازموں کی تنزلی کے خلاف ایڈیشنل (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

آئی جی پنجاب پولیس سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ فاضل عدالت نے یہ احکامات انسپکٹروں اصغر علی مجاہد، جاوید اقبال، فیاض حسین ، سب انسپکٹروں محمد سعید ،محمد اکرم ، محمد رفیق،مشتاق احمد ، رانا محمد انور، محمد اشرف بیگ، غلام رسول سہو، ذوالفقار علی اور عبدالحفیظ سمیت 25 افسروں اور کانسٹیبلوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے آؤٹ آف ٹرن تر قی حاصل کرنے والوں کی تنزلی کرنے کا حکم دیا گیا جس پر آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کرنے والوں کے ساتھ ان کی بھی غلط طورپر تنزلی کر کے کانسٹیبل بنا دیا گیا ہے حالانکہ انھوں نے پولیس رولز کے مطابق میرٹ پرترقی حاصل کی تھی اس لئے ان کی تنزلی کے احکامات منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے فاضل عدالت میں ابتدائی سماعت پر گزشتہ روز ایس پی لیگل مشتاق احمد بھی پیش ہوئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -