حکومت دعوؤں کے برعکس میپکو ریجن میں بجلی کی طویل لوڈ شیدنگ جاری
ملتان، باگڑ سرگانہ ، وہاڑی ، جمال پور ، خانپور ، نواں کوٹ (وقائع نگار228نمائندگان)میپکو حکام نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بجلی صارفین کی زندگی تلخ کردی۔ حکومت وزارت پانی وبجلی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کی جانب سے شہروں میں 6گھنٹے دیہات میں 8گھنٹے اورہائی اوسی فیڈرز پر12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ۔ ملتان شہرمیں 6گھنٹے کی شیڈول لوڈشیڈنگ کے ساتھ میٹرو بس پراجیکٹ کے راستے میں آنے والے تمام فیڈرز پر4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے شہرکے دوسرے حصوں میں گرڈسیشن مینٹی ننس کے نام پر اضافی بندش کی جارہی ہے ریجن کے تمام رورل دیہی فیڈرز پرٹرانسفارمرزکی ڈی کاٹ کراہداف پورے کئے جارہے ہیں باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جنوبی پنجاب میں بجلی کا شدید بحران لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے ہو گیا شہری پریشان لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے لوگو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اوردن بدن بحران شدت اختیارکر رہے ہیں جوآنے والے وقتوں میں حکومت کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں اس موقع پر میاں فخر اقبال، میاں شہباز حیدر،محمداکبر شاہد،محمدارشد،محمداسد،ودیگر نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ بجلی کا مسَلہ فوری حل کیا جائے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ اورنمائندہ خصوصی کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی واپڈا کی جا نب سے بھی عوام کو ذہنی کوفت کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کرکے عوام کو جہاں کاروبارتباہ کیا جا رہا ہے وہاں گرمی کے عذاب کو جھیلنے پر بھی مجبور ہیں ۔جمال پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق قائم پور کے گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ شہریوں نے پلے کارڈ اٹھا کر پریس کلب قائم پور کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ قائم پور میں مسلسل 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہونے کی وجہ سے کاروباری اور گھریلو صارفین بڑے پریشان ہیں واپڈا نے بڑے لوگوں کو نوازنے کے لیے قائم پورکی بجلی وقتی طور پر بند کردیتے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے انہوں نے چیف واپڈا ملتان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ کی بندش کا نوٹس لے کر لوڈشیڈنگ قائم پور میں ختم کی جائے۔خان پور، نواں کوٹ سے تحصیل رپورٹر اور نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک بھر کی طرح نواں کوٹ وگردونواح شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ واپڈا گردی بھی عروج پرپہنچ گئی لائن واپڈا مولوی عبدالغفار فلور ملز مالکان سے پیسے لیکر فلور ملز کا لوڈ پور ا کرنے کے لئے نواں کوٹ شہر آنے والی لائن بستی پٹھان کے قریب ڈی اتار کر سپلائی کاٹ دیتاہے جس سے شہر میں آٹھ آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہنے اور گرمی کی شدت سے شہری بلبلا اٹھے ہیں کئی واپڈا حکام کو آگاہ کیا گیا مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے احتجاج کرتے ہوئے کرپٹ لائن مین کو برطرف کرنے اورذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے ۔
لوڈشیڈنگ