باپ،بیٹوں پر تشدد کے واقعہ کیخلاف تاجروں کا خونی برج چوک پر احتجاج

باپ،بیٹوں پر تشدد کے واقعہ کیخلاف تاجروں کا خونی برج چوک پر احتجاج

  

ملتان(کرائم رپورٹر)خونی برج چوک پرحاجی صدیق عرف پنوں اور اس کے بیٹوں کو مبینہ طور پر تشدد کرنے کے واقعہ کے خلاف تاجروں نے گزشتہ روز آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خواجہ سلیمان صدیقی ،عارف فصیح اللہ ،شیخ الطاف اور کامران بھٹہ کی قیادت میں خونی برج چوک پر احتجاجی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ،اس موقع پر تاجر رہنماوں خواجہ سلیمان صدیقی اور عارف فصیح اللہ کا کہنا تھاکہ یسین ڈوگر کے بیٹوں نے غنڈہ گردی کی انتہا کردی ہے ۔انہوں نے تاجر حاجی صدیق اوراسکے 4بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور دکان سے 2لاکھ70ہزار روپے بھی اٹھا لیے ،تاجران کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے 24گھنٹوں کے اندر کوئی کاروائی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ پورے شہر تک وسیع کردیا جائے گا۔تاجر رہنماوں نے دہلی گیٹ پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ بھتہ وصول کرنے والوں کی سرپرستی کرتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -