2 اے ایس آ ئیز سمیت 6 کانسٹیبلوں کیخلاف مقدمہ کے مرکزی ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی‘جرم نہیں بنتا‘ چودھری افضل‘ انصاف کی امید نہیں‘ مدعی

2 اے ایس آ ئیز سمیت 6 کانسٹیبلوں کیخلاف مقدمہ کے مرکزی ملزم نے ضمانت قبل از ...

میلسی (نما ئندہ خصوصی ) تھانہ صدر چشتیاں پولیس کے 2 اے ایس آ ئیز سمیت 6 کانسٹیبلوں کیخلا ف چادر چار دیواری کا تقدس پامال ‘(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

شہریوں کو مضروب کر کے لاکھوں مالیت کا ٹریکٹر چوری کرنے کے مقد مہ کے مرکزی ملزم جان محمد نے ایڈ یشنل سیشن جج میلسی کی عدا لت سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرالی اور ڈی پی او وہا ڑی کو صرف اکیلے ملزم نے ڈسڑ کٹ انویسٹی گیشن بورڈ وہاڑی سے تفتیش کا مطالبہ کیا تفتیشی انسپکٹر چوہدری افضل نے مدعی کو گواہان سمیت طلب کر لیا ہے۔دریں اثناء باوری پولیس کسی کے گھر میں ہی گھس جائے تو جرم نہیں بنتا یہ فائنڈنگ ڈسڑ کٹ انویسٹی برانچ کے انسپکٹر چوہدری افضل نے میلسی سٹی کے مقد مہ نمبر 196/2016تھانہ سٹی میلسی کی غیر قانونی تفتیش کی سماعت کے موقع پر کیا جبکہ ایف آ ئی آ ر کے مدعی محمد امجد نے تحریری طور پر آئی جی پنجاب آ ر پی او بہاولپو ر کو شکایت کی ہوئی ہے کہ تھانہ صدر چشتیاں کے 2 اے ایس آ ئیز سمیت 8 پولیس اہلکاروں نے دوسری بار 406کا جھوٹا مقد مہ درج کر کے چادر چاردیوا ری کا تقدس ماپال کیا۔ مقد مہ درج ہونے کے باوجود انصاف ملنے کی امید نہیں‘ مدعی محمد امجد نے ڈسڑ کٹ انو یسٹی گیشن بورڈ کے انسپکٹر چوہدری افضل کو تحریری طور پر تفتیش سے عدم اعتما د کا اظہار کردیا ہے کہ میں وہاڑی پولیس سے تفتیش نہیں کرانا چاہتا کیونکہ تفتیش سے پہلے ہی رویہ جانبدارانہ ہے ۔ مقدمے کی تفتیش رینج کرائم ملتان سے کرائی جائے ۔اس بارے میں تفتیش انسپکٹر چوہدری افضل سے مؤقف لیا گیا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ یہی فائنڈ نگ میں نے دی ہے کہ آ پ نے کوئی سی آ ر پی سی بنائی ہے جسکے تحت پولیس کو گھروں میں داخل ہونے کی اجاز ت دیدی ہے۔ چشتیاں پولیس نے چادر چار دیواری کا تقد س پامال کر کے اہل خانہ کو ڈسڑ کٹ میڈیکل بورڈ وہا ڑی کے میڈیکو لیگل کے مطابق محمد امجد اور غلام مصطفی کو مضروب کیا۔ پولیس نے صرف 337F2/337F5لگائی ہے باقی نہیں لگائی جارہی جس پر وہاڑی پولیس پر عدم اعتما د کا اظہار کردیا گیا ۔ علاوہ ازیں چشتیاں کے مبینہ سود خور جان محمد کیخلا ف لاہور پولیس جمرانی واہ ، وہا ڑی ، میلسی و دیگر تھانوں میں دھوکہ دہی ، فراڈ اور امانت میں خیانت کے جھوٹے مقد مات خارج ہونے پر دفعہ 182ت پ کی کاروائی کی سفارش سول جج چشتیاں میں بھی 406کے جھوٹا مقد مہ کے اخراج پر 182کی کاروائی کا حکم دیا گیا ہے میلسی کے ریاض احمد کی متعدد بار درخو استوں کے باوجود متعلقہ پولیس نے قلندرا جات مرتب نہ کئے ہیں ۔

ضمانت کرالی

مزید : ملتان صفحہ آخر