مبارک پور ‘ ٹھٹھہ صادق آباد میں موسلادھار بارش ‘ موسم خوشگوار ‘ فصل متاثر

مبارک پور ‘ ٹھٹھہ صادق آباد میں موسلادھار بارش ‘ موسم خوشگوار ‘ فصل متاثر

مبارک پور‘ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار+ نمائندہ پاکستان ) مبارک پور میں شدید گرمی کے بعداچانک گرج چمک کے ساتھ آسمان پر کالے بادل چھا گئے کچھ دیر بعد شدید ہوا کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی جس سے مو؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂سم تو خوشگوار ہو گیا مگر کسانوں کی گندم کی تیارفصل کو نقصان پہنچاہے ۔ جبکہ شدید بارش سے فوڈ سنٹر مبارک پور پرگندم خریداری کا سلسلہ متاثر ہو ا ہے فوڈانسپکٹر چوہدری عبدالستار (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

نے کہا بارش کے باعث دوسے تین دن گندم خریداری بند کر دی ہے ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کے علاقوں میں گزشتہ روز شدید آندھی کے ساتھ موسلادھارش ہوئی،بارش آندھی سے ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے علاقوں میں گلیوں بازاروں ،سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا،جبکہ بارش اور آندھی سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے،جبکہ ہوا وبارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر