حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ‘ 17 مشکوک افراد گرفتار

حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ‘ 17 مشکوک افراد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی جے ٹی ٹی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ صدر کے علاقے سلطان کالونی ،گلشن صادق کالونی ،جمیل آبادمیں سرچ آپریشن کیا گیا،،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل باریکی سے چیک کیا گیا، علاقے میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

موجود گھروں اور مارکیٹس کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دوران 5مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا گیا سرچنگ کے دوران 03ناجائز ہتھیار بھی برآمد ہوئے جوکہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے،مارکیٹس کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا ، سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم نے سرچ آپریشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون بازار میں سرچ آپریشن کے ذریعہ سے پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔دریں اثناء خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خاں کی ہدایت پر پنجاب پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے جودھ پور ،سرائے سدھو اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 12مشکوک لوگوں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر