یوسی10ملتان،بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ضمانت خارج کرنے کا حکم،ملزم گرفتار

یوسی10ملتان،بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ضمانت خارج کرنے کا حکم،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(خبر نگا ر خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل 10 ملتان کی بوگس چیک دینے کے مقدمہ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
میں ضمانت خارج کرنے کا حکم دیاہے جس پر ملز م کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے فاضل عدالت میں سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل 10 ملتان ملک محمد حسن جوئیہ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ نیوملتان میں محمد یونس ڈوگر نیسال 2014ء میں ایک گھر کی خریدو فروخت کے معاہدے میں دیا گیا 16 لاکھ روپے کا چیک بوگس ثابت ہونے کا درج کرایاہے جبکہ وہ بالکل بیگناہ اور اس کو بدنیتی کے تحت مقدمہ میں ملو ث کیا گیا ہے اس لئے ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے دریں اثناء استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلا ف جرم ثابت ہوچکا ہے اس لئے ضمانت کا حق دار نہیں ہے۔