میٹرو بس منصوبہ ‘ کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ‘ تیسرا ہسپتال داخل

میٹرو بس منصوبہ ‘ کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ‘ تیسرا ہسپتال داخل

  

ملتان(کرائم رپورٹر) میٹرو بس منصوبے نے دو اور جانیں لے لیں ،وہاڑی چوک پر میٹرو بس کے لیے بنائے گئے فلائی اوور کی تعمیر کے لیے کی گئی شٹرنگ پر کھڑے کام کرتے ہوئے3مزدوروں کو وہا ں سے گزرتی ہوئی بجلی کی تار سے کرنٹ لگا۔ جس سے وہ نیچے آگرے دو مزدورموقع پر جاں بحق (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ہوگئے،ایک زخمی ہوگیا،جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں وہاڑی سے تعلق رکھنے والا 30سالہ اقبال جبکہ دوسرا ننکانہ صاحب کا رہائشی41سالہ شفقت ہے، تیسرا مزدور بہاولپور کا رہائشی شہزاد ہے جسے نشتر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

کرنٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -