شاہ محمود قریشی نے ٹیکس چوری کی بدترین مثال قائم کی ہے :بلال بٹ

شاہ محمود قریشی نے ٹیکس چوری کی بدترین مثال قائم کی ہے :بلال بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کے صدر بلال بٹ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں میں اپنے دولت گیٹ والے محل کی قیمت 57لاکھ اور دوسرے کا ایک کروڑ روپے ظاہر کیا ہے جبکہ میں یہ دونوں گھر ڈبل قیمت پر خریدنے کو تیار ہوں‘یہ دونوں گھر 40سے 50(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کروڑ روپے مالیت کے ہیں‘وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ‘ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز اور تاجر رہنما جعفر علی شاہ بھی موجود تھے‘بلال بٹ نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے چک دو ٹرپائی میں 5مربع زمین کی مالیت 22لاکھ 96سو روپے ظاہر کی ہے جبکہ یہ زمین 80لاکھ روپے فی ایکڑ قیمت کی ہے‘ اس کے علاوہ شاہ محمودقریشی نے اپنا ایک اور رقبہ سوا دو مربع 12لاکھ روپے کا ظاہر کیا ہے جبکہ یہ اراضی مجموعی طور پر اربوں روپے کی ہے ‘شاہ محمود نے ٹیکس چوری کی بدترین مثال قائم کی ہے‘انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رائیونڈ کا رخ کیا تو مسلم لیگ (ن) شاہ محمود کے گھر کا گھیراؤ کرے گی۔