پانامالیکس پرلٹیروں کا اکٹھا ہوناچورمچائے شور کے مترادف ہے ‘ سعید احمد مینس

پانامالیکس پرلٹیروں کا اکٹھا ہوناچورمچائے شور کے مترادف ہے ‘ سعید احمد مینس

  

میلسی(نامہ نگار) لاہور کے فلاپ جلسہ نے ایک بار پھر عوام اس فسادی سازش کو مسترد کر تے ہوئے یہ بات عیاں کر دی ہے کہ پنجاب مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء و ممبر قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر لیٹروں کا (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

اکٹھے ہونا ثابت کر تا ہے کہ وہ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے چور مچائے شور کے مثال قائم کئے ہوئے ہیں۔ قرضے معاف کروانے والوں اور آف شور کمپنیوں کے ما لکان کو ساتھ کھڑا کر کے کون سا احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صاف ستھری ہے تو انہیں میاں نواز شریف کے روایت کو اپناتے ہوئے احتساب کے لئے خود کو جوڈیشنل کمیشن پیش کرنا چاہے۔ شب وروز کی محنت کے بعد ہماری حکومت نے بحرانوں پر کافی حد تک قابو پایا مگر گزشتہ حکومت کی کرپشن کے داغ ابھی بھی باقی ہیں۔ مگر انشاء اللہ جلد میاں نواز شریف کے قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہو جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -