ڈائریکٹر پنجاب آرمڈ سروسز ‘بورڈ لاہور مظفر گڑھ کا دورہ کریں گے : اظہر منظور

ڈائریکٹر پنجاب آرمڈ سروسز ‘بورڈ لاہور مظفر گڑھ کا دورہ کریں گے : اظہر منظور

  

خان گڑھ ( نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ مظفرگڑھ لیفٹینٹ کرنل اظہر منظور نے کہاہے کہ ڈائریکٹر پنجاب آرمڈ سروسز بورڈ لاہور کرنل محمد خلیل مظفرگڑھ کا دورہ کریں گے اس موقع وہ سابق فوجیوں، ان کی بیوگان اور شہدا کی فیملی میں مائیکروکریڈٹ سکیم کے تحت تیس تیس (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

ہزار روپے کے چیک تقسیم کریں گے، انہوں نے بتایا کہ سابق فوجیوں کی مالی امداد کے مقصد چھوٹی سطح پر کوئی کام یا کاروبار شروع کرنا ہے تاکہ ان کی ماہانہ آمدنی میں اضافہ ہوسکے انہوں نے مزید بتایا کہ سابق فوجیوں ، ان کی بیوگان اور شہدا کی فیملی کو مالی امداد کے 3مرحلے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں اب اس چوتھے مرحلے میں ضرورت مند سابق فوجیوں ، ان کے بیوگان اور شہدا کی فیملی کو یہ چیک تقسیم کئے جائیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -