ضلعی محکموں کو سکیل1تا4تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنیکا حکم

ضلعی محکموں کو سکیل1تا4تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنیکا حکم

  

ملتان(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کے تمام محکموں کو1تا4سکیل تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے صوبائی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

حکومت کی ہدایت پر تمام ضلعی محکموں کو سکیل1تا4تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی گذشتہ روز اس ضمن میں ڈی سی او آفس میں اجلاس ہوا جس میں تمام محکموں نے1تا4سکیل تک بھرتی سے متعلق اپنے اپنے محکمے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو1تا4سکیل تک بھرتی کا عمل جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -