وزیراعلی کاہیلی کاپٹر پرملتان میٹرو بس کے منصوبے کافضائی معائنہ

وزیراعلی کاہیلی کاپٹر پرملتان میٹرو بس کے منصوبے کافضائی معائنہ

  

ملتان( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کا فضائی معائنہ کیا‘وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف زہریلی مٹھائی سے 30افراد کے جا ں بحق(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ہونے پر لیہ جانے کیلئے بذریعہ طیارہ ملتان ائرپورٹ پہنچے اور رن وے سے ہی ہیلی کاپٹر پر لیہ کے لئے روانہ ہو گئے‘لیہ سے واپسی پر ملتان میں ہیلی کاپٹر پر ملتان میٹرو بس کے منصوبے کا فضائی معائنہ کیا اور پھر ملتان ائرپورٹ سے طیارے پر واپس لاہور روانہ ہو گئے‘وزیراعلیٰ سے ملاقات کے خواہشمند مسلم لیگی عہدیدار ملتان ائر پورٹ پر پہنچ گئے ‘وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ائر پورٹ پر ایم پی اے احسان الدین قریشی اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی اور ضلع ملتان میں میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا‘وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر میئر کے الیکشن رواں ماہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘حاجی احسان الدین نے کہا کہ تمام نومنتخب چیئرمینوں‘وائس چیئرمینوں اورکونسلرز کے ساتھ ملاقاتیں جاری ہیں‘اس موقع پر وزیر ا علیٰ شہباز شریف نے کہا کہ میٹروبس منصوبے کی تکمیل سے ملتان میں آئندہ 20سالہ سفری سہولیات میسر ہونگی‘وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مزیدکہا کہ وہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مزید کئی ترقیاتی منصوبے دیں گے‘وہ جلد ہی ملتان آکر میٹرو پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے‘ انہوں نے کہا کہ ملتان کے صحافیوں کو جلد ہی صحافی کالونی کے بارے میں خوشخبری ملے گی ‘صحافی کالونی کا معاملہ بہت جلد حل کر لیا جائے گا‘اس سلسلے میں 3کروڑ روپے بھی جلد جاری کر دئیے جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -