ٹینکر ڈکیتی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پٹرولیم ڈیلرز،ڈرائیورز کا احتجاجی مظاہرہ

ٹینکر ڈکیتی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پٹرولیم ڈیلرز،ڈرائیورز کا احتجاجی ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ڈیزل سے بھرا ٹینکر ڈکیتی کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے خلاف پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور ٹینکر ز ڈرائیورز نے ہٹرتال کر دی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اور ملتان وہاڑی روڈ خانیوال روڈ بورے والا روڈ ٹرالر لگا کر مکمل بند کردی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈیلر فہد ، چوہدری محمد مشتاق اور اجمل ڈرائیور کررہے تھے جبکہ درجنوں مظاہرین نے پولیس کے رویہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ، مظاہرین فہد اور دیگر نے بتایا کہ پی ایس او ڈپو سے مکمل طور پر جنوبی پنجاب کو تیل کی سپلائی بند ہے اور جب تک مطالبات پورے نہ ہوئے تیل کی سپلائی بند رکھی جائے گی انہوں نے بتایا کہ پی ایس او ڈپو سے گذشتہ شام ڈرائیور وقاص شاہ اور کنڈیکٹر نعمان ٹینکر نمبر LSA-7696پر چوہدری محمد مشتاق کا 15ہزار لیٹر پیٹرول لیکر بورے والا جا رہا تھا کہ 5/W.Bکے قریب سب انسپکٹر وحید شاہ کے بیٹے انصر شاہ نے دیگر پانچ نامعلوم افراد کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر ڈبہ اسٹیشن میں اتار لیا اور 7ہزار لیٹر تیل کہیں اور سپلائی کردیا اور ٹینکر کا عملہ بھی اغوا کرلیا ۔ جس کا تاحال پتہ نہ چل سکا ہے واقع کا علم ہوتے ہی انہوں نے موقع پر جاکر ٹینکر اور مبینہ ملزمان سنی شاہ اور ایک نامعلوم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر احسان اللہ تارڑ ، جنرل سیکرٹری چوہدری شہزاد نواز ایڈووکیٹ اور چوہدری شوکت علی نے پولیس سے مذاکرات کر کے سب انسپکٹر وحید شاہ کے بیٹے

مزید : ملتان صفحہ آخر