ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 4 افراد دم توڑ گئے
دنیا پور ‘قطب پور‘لودھراں‘صادق آباد ‘ نواں کوٹ (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں طالبعلم سمیت 4افراد دم توڑ گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روزچک نمبر 368ڈبلیو بی کے رہائشی دو کزن 16سالہ مبشر حسین ولد نذیر احمدوینس اور 18سالہ تصور حسین ولد عاشق حسین وینس موٹر سائیکل نمبری بی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
آ ر این 5535پراپنے گھر سے بستی ملوک جارہے تھے کہ دنیاپور بستی ملوک روڈ پر موضع ڈیسی کے قریب سامنے سے آنے والی ایک نجی کالج کی تیز رفتار مزدا نمبری ایل ڈبلیو ایل 8059جس میں طلباء سوار تھے نے انہیں ٹکر ماردی جس سے تصور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ مبشر حسین کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا حادثہ کے بعد تصور اور مبشرحسین کے ورثاء نے ذاکر حسین وینس کی قیادت میں دنیاپور بستی ملوک روڈ کو بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی متا ثر ہوئی جبکہ مشتعل مظاہرین نے نجی کالج کی بس کے شیشے وغیرہ توڑ دیئے اور آ گ لگانے کی کوشش کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھلوادیا۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بستی کراری کا رہائشی تہراج ولد عبدالعزیز موٹر سائیکل پر گھر سے کام جا رہا تھا کہ سمرا مائینز پر سامنے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ نے اسے ٹکر مار دی ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا تے راستے میں دم توڑ گیا ۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق صادق آبا دکے نواحی علاقہ کا رہائشی راشد علی گزشتہ روز اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ جب وہ قومی شاہراہ ماچھی گوٹھ کے قریب پہنچاتو تیز رفتار ٹر ک نے اسے بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق دین پور چو ک کے قر یب مو ٹر سا ئیکل اور ٹر یکٹر ٹرا لی میں تصا دم مو ٹر سا ئیکل سوار30سالہ سردار گڑ ھ کا ر ہا ئشی عا شق حسین مو قع پر جاں بحق ہو گیا۔