نشتر ہسپتال، ون وے کی خلاف ورزی سے روکنے پرپولیس کانسٹیبل کاسیکورٹی گارڈ پرتشدد، کارروائی کیلئے رپورٹ سی پی او ملتان کوروانہ

نشتر ہسپتال، ون وے کی خلاف ورزی سے روکنے پرپولیس کانسٹیبل کاسیکورٹی گارڈ ...

ملتان (وقائع نگار)تھانہ سیتل ماڑی کے کانسٹیبل عطاء اللہ پیٹی نمبر2174بسواری گاڑی نمبربی یو بی 7047پرسوار ہوکر گیٹ نمبر3سے نشتر ہسپتال کے اندر ون وے کے خلاف کرتے (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

ہوئے داخل ہونے کی کوشش کی جس پرمذکورہ ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ نے اس کو روکا۔ دونوں میں ہاتھا پائی تک جاپہنچی ۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی انچارج بھی موقع پر آگیا ۔ دونوں کو ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کے پاس پنچا یاگیا۔کانسٹیبل عطاء ا للہ کی غلطی ثابت ہونے پر ایم ایس نے کارروائی کیلئے سی پی او ملتان کو مراسلہ جاری کردیاہے ۔ جس میں یہ لکھا گیاہے کہ مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کارروائی فوری عمل میں لائی جاے۔اس نے سیکورٹی گارڈ کو ناحق تشدد کانشانہ بنایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر