جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 46سے متجاوز ، شہری گھروں میں محسور

جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 46سے متجاوز ، شہری گھروں میں ...

  

ملتان (خبرنگار )ملتان اورگردونواح میں سوموار کے روز بادل چھائے رہے جس سے گرمی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوئی (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.2ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ رحیم یارخان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا تاہم دوپہر کے اوقات شدید گرمی اورتپش کا سلسلہ برقرار رہا جبکہ وقفے وقفے سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی وجہ سے احساس گرمی مزید بڑھ گیا تاہم مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بادل چھائے رہنے اور آج ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ حالیہ بادلوں کاسسٹم آئندہ 3روز تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیاہے جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بہاولپور میں 42.5ڈگری کوٹ ا دو میں 44.7بہاولنگر میں44خانپور میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -