صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک،دیگر حکام کو توہین عدالت کی ابتدائی سماعت کے بعد تفصیلی وضاحت کیلئے سماعت11مئی تک ملتوی کرنیکاحکم

صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک،دیگر حکام کو توہین عدالت کی ابتدائی سماعت کے بعد ...

  

ملتا ن(خبر نگا ر خصو صی( لا ہو ر ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سماعت میں صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق و دیگر حکام کو ابتدائی سماعت کے بعد تفصیلی وضاحت کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت11 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں وٹرنری ڈاکٹر غفران نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤ قف اختیار کیا تھا کہ درخواست گذار محکمہ لائیوسٹاک میں بطور ویٹرنری آفیسر تعینات ہوا بعد ازاں اس کا مختصر عرصہ میں کئی بار تبادلہ کر دیا گیا جس کے خلاف فاضل عدالت سے رجوع کیا تو تبادلہ کے احکامات پر عمل درآمد معطل کر دیا گیا اور اس دوران اس کوغیر حاضر ظاہر کرکیملازمت سے ہی برخواست کر دیا گیا ۔جو سراسر توہین عدالت ہے اس لئے ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے فاضل عدالت میں سماعت پرکونسل ایوب بزدار نیمؤقف اختیار کیا کہ اب توہین عدالت کی کاروائی سے بچنے کیلئے بوگس ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے ۔تاہم عدالت میں صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے ریکارڈ پیش کیا اور تفصیلی جواب کے لئے مہلت طلب کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -