دنیا بھر میں آزادی صحافت ، دمہ کا عالمی دن آج اور فائر فائٹرز کادن کل منایا جائیگا

دنیا بھر میں آزادی صحافت ، دمہ کا عالمی دن آج اور فائر فائٹرز کادن کل منایا ...

  

ملتان ‘ ٹھٹھہ صادق آباد (وقائع نگار ، نمائندہ پاکستان )دمہ کاعالمی دن آج 3 مئی کو منایا جائے گا مرض کیحوالے سے آگہی پیدا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کرنے کیلئے تقریبات ہوں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دمہ کے مریضوں کی مجموعی شرح آبادی کے تناسب سے 10فیصد سے بڑھ کر15سے20فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی قالین ، پردہ ، پالتوجانور ، پرندے پرفوم زیادہ سردی ،گرمی کے پھیلاؤ کے بڑے اسباب ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘آج فائر فائٹرز کا عالمی دن کل منایا جائے گاتفصیل کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے اندار آزاد ی صحافت کا عالمی دن ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘آج 3مئی کو منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے ٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات ،سیمینارز ،وریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا،آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ وایکٹرانگ میڈیا کو درپیش مشکلات،مسائل،دھمکی آمیز رویہ،اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ دنیا بھر کے کے اندر ہر سال 3مئی کو منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا آغاز 1993ء سے ہوامیں کیا گیا، باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے کی جنرل اسمبلی نے دی تھی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے اندر فائر فائٹرزکا عالمی دن کل 4 مئی کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصداپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کی جان بچانے والے فائر فائٹرز کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ریسکیو1122،فائربرگیڈ سروس و سماجی تنظیموں اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -