چارسدہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران سہولت کا ر اور مشتبہ گرفتار

چارسدہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران سہولت کا ر اور مشتبہ گرفتار

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)سرڈھیری میں فوج اور پولیس پر مشتمل ٹارگٹڈ آپریشن میں دہشت گردوں کے سہولت اور مشتبہ افراد گرفتار۔ تھانہ سٹی کے حدود میں میڈ نائٹ آپریشن۔بڑی تعداد میں مطلوب ملزمان ، اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی مقیم افغانی باشندے گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی نذیر خان کے زیرِ نگرانی سرڈھیری کے علاقہ عزیز آباد ، دوسہرہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے دو سہولت کار اور 15مشتبہ اور مطلوب ملزمان ومجرمان گرفتار کرلئے گئے ہیں جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتو س برآمد کر لئے گئے۔ دریں اثنا ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 10مشتبہ گان ، 3مجرمان اشتہاری، 7 غیر قانونی رہائش پذیرکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5عدد پستول اور کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ گرفتار مشتبہ افراد نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے جبکہ منشیات فروشان کے خلاف کاروائی کے دوران 2کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو رفتار کرکے پابند سلاسل کر دئیے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -