روڈ سیفٹی پلان ایک بہت ہی اہم ایشو ہے ،وفاقی محتسب

روڈ سیفٹی پلان ایک بہت ہی اہم ایشو ہے ،وفاقی محتسب

پشاور( پاکستان نیوز)وفاقی محتسب نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سٹینڈنگ کمیٹی کے ذریعہ 30دن کے اندر اندر قومی روڈسیفٹی منصوبے کو تشکیل دینے کیلئے اقدامات کرے اور اس سلسلے میں صوبے اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔حافظ احسان احمد کو جوکہ وفاقی محتسب کے گریونس کمشنر /سینئرایڈوائزبرائے اورسیز پاکستانی نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں موٹروے پولیس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بغیر تاخیر کے روڈ سیفٹی رولز بنائے جو کہ تاحال تاخیر کا شکار ہیں ۔اجلاس میں وزارت مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، موٹر وے پولیس، وزارت صنعت، صوبائی ایکسائز اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی پلان کی غیر موجودگی میں پاکستان میں 55ہزار افراد روڈ حادثات میں لقمہ اجل ہوچکے ہیں۔ لہذا روڈ سیفٹی پلان ایک بہت ہی اہم ایشو ہے جس کو جلد از جلد مرتب کرنا بہت ضروری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر