چارسدہ میں رکشہ ڈرائیورز کا اڈہ ٹھیکیدار کیخلاف مظاہرہ

چارسدہ میں رکشہ ڈرائیورز کا اڈہ ٹھیکیدار کیخلاف مظاہرہ

چارسدہ (بیورورپورٹ)مقررہ ٹیکس سے زائد وصولی پر رکشہ ڈرائیوران کا مردان چارسدہ روڈ پر ٹھیکدار کے خلاف مظاہرہ ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ سرڈھیری اڈہ میں مقررہ ٹیکس سے زائد وصولی پر رکشہ مالکان و ڈرائیوران نے اڈہ ٹھیکدار کے خلاف مظاہرہ کر تے ہوئے مردان چارسدہ روڈ پر ٹریفک کیلئے بند کیا۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور یونین کے رہنماؤں وحید گل صدر ، شمس اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ مقررہ 15روپے ٹیکس کی بجائے 50تا 90روپے ٹیکس وصولی فوری طور پر بند کی جائے ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اڈہ ٹھیکدار کا لائسنس فوری طور پر منسوح کرکے ان سے احتساب کیا جائے۔ رکشہ مالکان کے مظاہرے اور ہڑتال سے چارسدہ تا کلاڈھیر ،سرڈھیری اور ملحقہ علاقہ جات سے وابستہ افراد کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر