عدالت کاایم کیوایم کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کاحکم

عدالت کاایم کیوایم کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں 100سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت پیرکو ہوئی ۔دوران سماعت عدالت نے ایم کیوایم کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کا حکم دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افرادکیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتہ شہری رضوان عرف شانی کی بازیابی سے متعلق نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ایم کیوایم کارکنان عرفان شیخ اور آصف کی اہلخانہ سے ملاقات کا حکم دیا۔دونوں ملزمان نوے دن سے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔ لاپتہ شہری جنید کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او جمشید کوارٹر کو تیس مئی کو طلب کرلیا۔