گلزار حسن کی رسم قل آج ہوگی
درگئی(نمائندہ پاکستان) گلزا ر حسن کی رسم قل آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حادثاتی طور پر مالاکنڈ تھری بجلی گھر کے نہر میں گر کر جان بحق ہونے والے گلزار حسن کی رسم قل آج ان کے رہائش گاہ حاجی نورحسن بانڈہ گڑھی عثمانی خیل میں اداء کی جائے گی ۔ مرحوم گلزار حسن ٹریڈ ایسوسی ایشن درگئی کے ممبر حاجی غلام حسن ، ممتاز حسن اور مشتاق حسن کے بھائی تھے۔ حاجی غلام حسن نے آج رسم قل کے ختم القرآن اوردعایہ تقریب میں عوام الناس سے بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔