شبقدر میں ٹی ایم اے کے مختلف ٹھیکہ جات کی نیلامی مکمل

شبقدر میں ٹی ایم اے کے مختلف ٹھیکہ جات کی نیلامی مکمل

شبقدر (نمائندہ خصوصی ) ٹی ایم اے شبقدر کے زیر اہتمام سال 2016.17 کیلئے مختلف ٹھیکہ جات کی نیلامی مال مویشی منڈی 57 لاکھ 45 ہزار رکشہ سٹینڈ 42 لاکھ جبکہ تہہ بازاری 34 لاکھ پندہ ہزارمیں فرخت کر دی گئی بولی دوسرے روز بھی جاری رہے گی جس میں جنرل بس سٹینڈ سمیت دیگر ٹھیکہ جات کی نیلامی ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق شبقدر ٹی ایم اے کے زیر اہتمام مختلف ٹھیکہ جات کی نیلامی ہوئی جسمیں تحصیل ناظم حاجی ظفر علی خان اور نائب ناظم غفار اللہ شیخ ۔ ایم سی ون تحصیل کونسلر مولانا رحمان اللہ حقانی ۔ایم سی ٹو کے تحصیل کونسلر میاں معراج ۔میڈیا کے نمائندوں اور ضلع چارسدہ اور شبقدر کے ٹھیکداروں نے شرکت کی اور بولی میں حصہ لیا بولی کے دوران مال مویشی منڈی کا سرکاری ریٹ 54 لاکھ 50 ہزار مقر ر تھا جس پر آصف خان نے 57 لاکھ 45 ہزار کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کر لیا اسی طرح رکشہ سٹینڈ کا سرکاری ریٹ 36 لاکھ مقرر کیا گیا تھا جس پر روید علی نے 42 لاکھ بولی دے کر حاصل کیا ۔تہہ بازاری کا سرکاری ریٹ 27 لاکھ مقررتھا جس کو روید علی نے 34لاکھ 15 ہزار کی بولی دے کر حاصل کر لیا ۔ ٹی ایم اے رولر کی سرکاری ریٹ 4لاکھ مقرر تھی جس کو روید علی نے 3لاکھ 20 ہزار بولی میں حاصل کر لیا اسی طرح گدھا گاڑی کا سرکاری ریٹ 4 لاکھ مقرر تھا جس کو جاوید نے 4 لاکھ 52 ہزار میں حاصل کر لیا جبکہ لائسنس کا سرکاری ریٹ ایک لاکھ بیس ہزار مقر ر تھا جس کو ملک ارشاد علی نے 95 ہزار میں حاصل کر لیا بولی کا دوسرا مرحلہ اگلے روز بھی جاری رہے گا جس میں جنرل بس سٹینڈ سمیت دیگر ٹھیکہ جات کی نیلامی ہو گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر