وزیراعلیٰ سندھ سے کوریا کے سفیر کی الوداعی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے کوریا کے سفیر کی الوداعی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کوریا کے سفیر ڈاکٹر چونگ ہوان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کورین سفیر کی خدمات کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران کوریا کے سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کوریا کے سفیر کو کوریا کی حکومت کی جانب سے پوری دنیا میں اعلیٰ سفیر کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کوریا کے تعاون سے سکھر میں بچوں کا اسپتال تعمیر کیا جارہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے اور اس ماہ اس منصوبے پر کام کا آغاز ہوجائیگا ۔ کوریا کے سفیر ڈاکٹر چونگ ہوان نے کہا کہ یہ اسپتال 46ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جائیگا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورین سفیر کو سندھی ٹوپی ، اجرک اور کھیس کا تحفہ پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر