جمعیت کے کارکن وزیر اعظم کے جلسہ میں شرکت کرینگے ،مولانا سمیع اللہ

جمعیت کے کارکن وزیر اعظم کے جلسہ میں شرکت کرینگے ،مولانا سمیع اللہ

لکی مروت ( نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی قائدین نے کہا ہے کہ جے یو آئی لکی مروت کے کارکنوں کی بڑی تعداد وز یر آعظم پاکستان کے جلسہ بنوں میں بھرپور شرکت کرے گی اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کی مجلس عمومی کا ایک اجلاس جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سمیع اللہ مجاہد،ایم پی اے انور حیات خان،رئیس آف عیسک خیل حاجی اسلم خان،تحصیل نا ظم سرائے نورنگ مولانا اعزاز اللہ ،تحصیل امیر مولانا عبدالحق،ضلعی کونسلر جمیل آحمد خان،فواد خان،شفیع اللہ،نصیر احمد تراب اور ضلعی مجلس عاملہ کے دیگر اراکین شامل تھے۔میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سمیع اللہ مجاہدنے کہا کہ وزیر آعظم دورہ بنوں کے موقع پر لکی مروت کے لئے یونیورسٹی ،باران ڈیم اور تعلیم سمیت معیشت کے بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے جے یو آئی کا بڑا قافلہ وزیر اعظم کے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی قیادت کے پرزور مطالبے پرلکی مروت کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں شامل کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جنوبی اضلاع سمیت لکی مروت کے لئے جامع ترقیاتی پیکچ کا اعلان کریں گے جس میں لکی مروت کے یونیورسٹی کے قیام سمیت باران ڈیم کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں جبکہ تاجہ زئی درہ تنگ دو رویہ سڑک،کرم پار علاقوں کے لئے دریائے کرم پر پل کی تعمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر