بونیر ،باجکٹہ کے فریقین میں تصادم ،چھریوں کے وار سے 1 جاں بحق

بونیر ،باجکٹہ کے فریقین میں تصادم ،چھریوں کے وار سے 1 جاں بحق

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس اسٹیشن گاگرہ کے حدود باجکٹہ میں فریقین میں تصادم ،چھریوں کے پے درپے وار۔ایک جاں بحق ایک زخمی۔ملزمان گرفتار۔تفتیش جاری۔تفصیلات کیمطابق گاگرہ پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی سرکل محمد نعیم نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منڈاو میرہ باجکٹہ سے تعلق رکھنے والے مقتول واحد شاہ نے ڈگر ہسپتال میں زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھائی محمد سعید شاہ اور چچازاد ظاہر شاہ کے ہمراہ سوختہ لکڑی لانے کیلئے اپنے کھیتوں میں گئے تھے۔کہ اس دوران ملزم مسلم شاہ اور سیف اللہ شاہ ولد عبدالغفور سکنہ باجکٹہ نے آکر ہمارے ساتھ جھگڑا شروع کیا۔اور مجھ پر پے درپے چھریوں سے وار کیا۔ڈی ایس پی نے کہا کہ بیان دینے کے بعد واحد شاہ ہسپتال میں زخموں کا تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کے بعد ملزمان کے گرفتاری کا حکم جاری کیا۔جس پر گاگرہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے نشاندہی پر آلہ قتل بھی بر آمد کیا۔لڑائی کے دوران مقتول گروپ کے جانب سے قاتل گروپ پر لاٹھی کی وار سے ایک شخص زخمی ہے۔ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔اور ان کیخلاف 302اور 324کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔اس موقع پر انسپکٹر تھانہ گاگرہ پرویز خان ،داود خان کے علاوہ دیگر پولیس افسران بھی موجو دتھے ،انہوں نے کہا کہ تھانہ گاگرہ پولیس فوری طرح چوکس ہیں ۔پولیس علاقہ میں 24 گھنٹے گشت کررہی ہیں ،علاقہ میں کسی بھی جرائیم پیشہ افراد کے لئے کو ئی جگہ نہیں ۔اس موقع پر پولیس نے ملزمان کو مقامی میڈیا کے سامنے پیش کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر