تبدیلی کے دعوے دار اپنے وعدوں سے مکر گئے ،سرور خان

تبدیلی کے دعوے دار اپنے وعدوں سے مکر گئے ،سرور خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے رکن حاجی سرور خان نے کہاہے کہ 90 دن کے اندر کرپشن ختم کرنے اور تبدیلی لانے والوں نے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ،پورے صوبہ میں ترقی کا عمل روکا ہواہے ۔ایک سال گزرنے کے باوجود بلدیاتی ادارے مفلوج ہیں ۔ناظمین بے اختیار ہیں ،جبکہ عمران خان اپنے جلسوں اور ٹاک شو میں صوبہ میں بلدیاتی نظام کی خوبیاں بیان کررہے ہیں ۔بونیر میں جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر مذہبی امور عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے قیصر ولی خان کے منصوبوں پر اپنے نام کی تحتیاں لگاکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔مگر بونیر کے عوام باشعور ہیں ۔اے این پی کے سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے دور میں بونیر کا نو مرتبہ دورہ کیا اور یہاں کے عوام کے لئے اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ،پورے بونیر خصوصا حلقہ پی کے 78 میں بہت اہم شحصیات عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں ،انے والا دور اے یان پی کا ہے ،تبدیلی اے این پی لائیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگر میں مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگوں کرتے ہوئے کیا ،مرکزی کونسل کے رکن نے کہا کہ پی ٹی ائی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کے دوران عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ،وہ تین سالوں کے دوران انہیں پورا نہ کرسکے ۔پورے صوبہ میں ترقی کا عمل روکا ہواہے ۔بے روزگاری ،بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہیں ۔صوبہ میں کسی کے جان ومال مخفوط نہیں ۔پحتون قوم اب اپنے کئے پر پشیمان ہیں ۔صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر جو بلدیاتی الیکشن کروائے ہیں ،ایک سال کے بعد بھی ان کو فنڈز نہیں ملا ۔حاجی سرور خان نے کہاکہ بونیر میں جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر اے این پی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر ولی خان کے منظور شدہ منصوبوں پر اپنے نام کی تحتی لگاکر اسے اپنے نام کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے دور حکومت میں بونیر میں اربوں روپوں کے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں ۔مگر پی ٹی ائی کے دور میں کو ئی میگا پراجیکٹ ابھی تک شروع نہ ہوسکا ،انہوں نے کہا کہ انے والا دور اے این پی کا ہے ۔بونیر سمیت پورے صوبہ میں عوامی نیشنل پارٹی اکثریت حاصل کرے گی ۔