14 مئی کو نظام مصطفیؐ قومی کانفرنس منعقد ہوگی ،لیاقت بلوچ

14 مئی کو نظام مصطفیؐ قومی کانفرنس منعقد ہوگی ،لیاقت بلوچ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور دینی جماعتوں کی مشترکہ اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ 14 مئی کو راولپنڈی میں نظام مصطفیؐ قومی کانفرنس منعقد ہوگی ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد کی دینی جماعتوں نے بھر پور تیاری کا آغاز کر دیاہے ۔ راولپنڈی اجلاس میں جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے اسلام (ف) جمعیت علمائے اسلام (س) مرکزی جمعیت اہلحدیث ، جماعۃ الدعوہ ، جماعت اہلحدیث ، جمعیت اہلحدیث ، متحدہ جمعیت اہل حدیث البصیرہ ، ہدیۃ الہادی ، جمعیت اتحاد العلماء اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیکولر اور لبرل پاکستان سے نہیں نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے مسائل حل ہوں گے ۔ تمام دینی جماعتیں اسلامی قوانین کی حفاظت ، آئین کے نفاذ کے لیے متحد ہیں ۔ راولپنڈی میں نظام مصطفیؐ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی ۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ چار روزہ دورہ کے لیے سندھ روانہ ہوگئے ہیں ۔ سکھر ، کشمور ، نوابشاہ ، میر پور خاص اور ٹنڈو آدم میں کرپشن فری پاکستان تحریک کانفرنسوں سے خطاب کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -