عراق میں خونریزی نہایت افسوسناک ہے عام متنازعہ فریق خانہ جنگی سے بچیں،او آئی سی

عراق میں خونریزی نہایت افسوسناک ہے عام متنازعہ فریق خانہ جنگی سے بچیں،او ...

  

جدہ (بیورو چیف) اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے عراق میں تمام متنازعہ فریقوں کو ضبط نفس اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی گروہ عراق کی منتخب حکومت کی مدد کریں تاکہ عراق کی سالمیت اور وحدت برقرار رہے۔ او آئی سی کے سربراہ ایاد مدنی نے کہا کہ عراق میں ہونے والی خونریزی نہایت افسوسناک ہے، عام متنازعہ فریقوں کو چاہیے کہ وہ ملکی مفاد کا خیال رکھیں اور خانہ جنگی سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی سالمیت اور وحدت کے علاوہ امن واستحکام کے لئے او آئی سی ہر قسم کا تعاون پیش کرنے کو تیارہے۔

مزید :

علاقائی -