قتل کے جرم پرسعودی شہری کا سرقلم

قتل کے جرم پرسعودی شہری کا سرقلم

جدہ ( بیورو چیف) قتل کا الزام ثابت ہونے پر وزارت داخلہ نے ایک شہری کا سرقلم کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری سعد الزہرانی نے اپنے ہم وطن حامد الزہرانی کو کسی بات پر جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسے گرفتار کرلیا اور تفتیش کی۔ دوران تفتیش شرعی عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ عدالت نے قتل کے بدلے قتل کی سزا سناتے ہوئے سرقلم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید : علاقائی