گھریلوجھگڑا،شوہرنے ساس،سالی، بیٹی ،بیوی سمیت خودکوآگ لگالی

گھریلوجھگڑا،شوہرنے ساس،سالی، بیٹی ،بیوی سمیت خودکوآگ لگالی

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے)سبزہ زار شوہر نے مبینہ طور پر ناراض بیوی کو گھر جا نے سے انکارپرساس، بیوی، سالی اور بیٹی سمیت خود کو پٹرول چھڑک کر آ گ لگا دی جس کے باعث چاروں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال میں منتقل کر نے کے بعد مقد مہ درج کر تے ہو ئے تفتیش شروع کر دی ۔بتا یا گیا ہے کہ اسلم نا می شخص جو کہ جمعہ بازار ،اتوار بازار وغیرہ میں سرف صابن کے اسٹال لگا یا کر تا ہے جس کی 40سالہ بیوی صوفیہ 3 ماہ سے لڑائی جھگڑے کے بعد اپنی 2 بیٹیوں سمیت 5 بچوں کے ہمراہ اپنے ماں باپ کے گھر نیو ٹاؤن سبزہ زار،کھاڑک بازار تکیہ والا چوک آ گئی ،گز شتہ روز اسلم اپنے سسرال آ یا اور اپنی ساس زبیدہ بی بی کو بیوی لے جا نے کا کہا انکار پر جھگڑا شروع ہو گیا اسلم نے طیش میں آ کراپنی60 سالہ ساس زبیدہ ،15سا لہ سا لی نادیہ، بیوی 40 سا لہ صوفیہ بی بی اور17 سالہ بیٹی ارم سمیت خود پر پٹرول ڈال کر آ گ لگا لی جس کے نتیجے میں چاروں جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ا۔ہل خانہ کے شور پر اہل محلہ جمع ہو گئے ،انھوں نے پو لیس کو اطلاع دی ،پو لیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں پر اسلم کی حالت نازک بتا ئی جا تی ہے۔ ایس ایچ او تیمور نے بتا یا کہ انوسی گیشن پو لیس ہسپتال پہنچ گئی ہے اسلم کے بیان کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی