شاہدرہ ، سواریاں بٹھانے پر جھگڑا ، فائرنگ سے ڈرائیور قتل
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شاہدر ہ میں بس اسٹینڈ پر ڈرا ئیوروں میں معمو لی تلخ کلا می پرمخا لف گروپ کی فا ئر نگ سے 40 سا لہ ڈرا ئیور قتل ۔ پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے دو افرا دکو حرا ست میں لے لیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شاہدر ہ بس اسٹینڈ پر مسافرو ں کو پہلے آواز لگا نے پر دو ڈرا ئیوار گرپو ں میں تصاد م ہو گیا ۔ نتیجہ میں ایک ڈرا ئیور ر مضا ن نے فا ئر نگ شروع کردی جس کی زدمیں آ کر 40سا لہ ڈرا ئیور نا صر شد ید زخمی ہو گیا، امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ بتا یا گیا ہے کہ نا صر شاہدر ہ ٹاؤن ما چس فیکٹر ی کا ر ہا ئشی تھا اور 4بچو ں کا با پ تھا۔ پو لیس نے مقتو ل کی نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے دو افرا د کوحرا ست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ایس ایچ او شاہد ہ را نا ارحم کا کہنا تھا کہ بس اسٹینڈ پر مسافرو ں کو آوازلگا نے پر دو ڈرائیور گرپو ں میں فا ئر نگ ہو ئی جس سے نا صر نا می شخص ہلاک ہو گیا۔ پو لیس نے مقد مہ در ج کر دو افرا د کو حرا ست میں لے لیا ہے جبکہ د یگر کی گرفتا ر ی کے لئے چھا پے ما رے جا ر ہے ہیں ۔