ڈکیتی مزاحمت اور مختلف واقعات میں قتل ہونے والے 3افراد سپردخاک

ڈکیتی مزاحمت اور مختلف واقعات میں قتل ہونے والے 3افراد سپردخاک

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شہر میں ڈ کیتی مزا حمت سمیت مختلف مقاما ت پر قتل ہو نے والے تینوں افرا د کی نعشیں پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں ۔ نعشیں گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ،بعدزا ں مقتو لین کو مقامی قبرستا نو ں میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس تا حال کسی بھی مقد مہ کے ملزم کا کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ آؤٹ فال روڈ پردو روز قبل رات دس بجے تین نامعلوم افراد نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ساندہ کے رہائشی خرم کوقتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور انکی تلاش کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسرا واقعہ میں سبزہ زار میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 22سالہ نوجوان نعمان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اسی طرح ہربنس پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جنید کوقتل کردیا۔بتا یا گیا ہے کہ 25سالہ جنید موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اس کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پو لیس نے دو روز قبل شہر میں قتل ہو نے والے تینوں واقعات کے مقامات در ج کر کے مقتو لین کی نعشیں پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں جنہیں بعدزا ں مقامی قبرستانو ں میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس تا حا ل کسی ملزم کاسرا غ نہ لگا سکی ۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انو یسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا کو کہنا تھا کہ تفتیش جا ر ی ہے جلد ملزما ن کو گرفتا ر کر لیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -