بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی، 8ویلرزکیخلاف مقدمات درج
لا ہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی اور ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ کے پہلے دو دنوں میں668غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے8ویلرز کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں جبکہ خصوصی مہم کے دوران ابتک 163994غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 1603ویلرز کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ سی ٹی او نے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران انسدادی کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔ سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خاتمے کویقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔سی ٹی او نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔