سی سی پی اوکے مراسلہ کے بعد ڈی ایس پی باغبانپورہ تبدیل

سی سی پی اوکے مراسلہ کے بعد ڈی ایس پی باغبانپورہ تبدیل

لاہور ( اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )سی سی پی او لاہور کی جانب سے تیسری بار بھجوائے جانیوالے مراسلہ پر آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی باغبانپورہ کو تبدیل کرد یا ۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن ( ر) محمد امین وینس کی جانب سے قبضہ گروپوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مراسم رکھنے پرڈی ایس پی باغبانپورہ میاں لیاقت کی مختلف انکوائر یوں اور شکایات کے بعدسی سی پی او لاہور نے آئی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو ڈی ایس پی باغبانپورہ کی تبدیل کر نے کیلئے مراسلہ 2مرتبہ بھجوایا جبکہ تیسری بار بھجوائے جانیوالے مراسلہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی میاں لیاقت کو تبدیل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کئی دنوں سے انکوائریاں مکمل کر تے ہوئے سی سی پی او لاہور کی جانب سے ڈی ایس پی کی تبدیلی کا مراسلہ بھجوایا جا چُکا تھا ۔

مزید : علاقائی