انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرآفس کا جنریٹر خراب،افسران دفاترسے غائب

انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرآفس کا جنریٹر خراب،افسران دفاترسے غائب

  

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے) انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کا لاکھوں روپے مالیت کا نیا جنریٹر خراب ہو گیا ، جنریٹر نہ چلنے کے باعث افسران دفاتر سے غائب ہو گئے ۔ جس کے باعث انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں آنے والے سائل افسران کی راہ تکتے رہ گئے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رو زانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ کی بجلی طویل وقت تک بند رہی بجلی کی بندش کے باعث انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں لاکھوں روپے مالیت کا لگایا جانے والا نیا جنریٹر چلایا گیا مگر وہ چلنے سے قبل ہی خراب ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -