صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی،تدریسی سر گرمیاں متاثر

صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی،تدریسی سر گرمیاں متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی شدید کمی واقع ہو گئی ہے اور اساتذہ کی شدید کمی کے باعث تعلیم کے نظام میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ جس پر سرکاری کالجز کے اساتذہ کی تنظیموں نے احتجاجی تحریک چلانیکا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اساتذہ کی کمی چلی آ رہی ہے جس کے لئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حکومت کو متعدد بار خطوط بھی ارسال کیے ہیں لیکن اس کے باوجود سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو دور نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث سرکاری کالجز میں تعلیم کا سلسلہ رک کر رہ گیا ہے اور سرکاری کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو شدیدمشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے حکومت سے اجازت طلب کر لی گئی ہے جس میں سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو جلد دور کر لیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -