پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت پر نیب پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب

پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت پر نیب پنجاب سے دو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت پر نیب پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے، جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حارث افضل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے نیب کے مطالبے پر اپنی تمام منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادیں نیب کو سرنڈر کر دیں لیکن اس کے باوجود نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نیب کے موقف ہے کہ درخواست گزار نے بیرون ملک جائیدادوں کی فروخت کے لئے اپنے فرنٹ مین کو مختار عام دیا، نیب کے پاس فرنٹ مین کو مختار عام دینے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے نیب پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -