اراضی پرقبضہ کی کوشش ناکام،9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اراضی پرقبضہ کی کوشش ناکام،9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) سند ر پولیس نے شہری کی اراضی پر قبضہ کرنے اور جعلی دستاویزات کے ذریعے اراضی ہتھیانے کی کوشش کرنے پرعلاقے کے بااثر ملزم سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بتایاگیا ہے کہ موہلنوال کے رہائشی محمد یعقوب کی 177کنال اراضی ہے جہاں پر ملزمان قدیر احمد، اعظم خان نیازی اور فیصل خان نیازی جو علاقے کے بااثر لوگ ہیں،انہوں نے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مسلح ملز مان تین گاڑیوں میں سوار ہوکر اراضی پر پہنچ گئے اور محمد یعقوب ،حاجی محمد حمید پر حملہ کردیا ۔ اور ہوائی فائرنگ شروع کردی ۔جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔فائرنگ کی آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جنہوں نے یعقوب احمد اور حاجی حمید سمیت دوسرے لوگوں کی جان بچائی ۔ملزمان دھمکیاں دیتے ہو ئے موقع سے فرار ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کے بااثر ملزم اعظم خان نیاز ی سمیت نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی