لاہورایئرپورٹ، پارک میں آگ لگنے سے درخت اور پودے جل گئے

لاہورایئرپورٹ، پارک میں آگ لگنے سے درخت اور پودے جل گئے

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )لاہورایئرپورٹ کے سامنے واقع فیملی انٹرٹینمنٹ پارک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے متعدد درخت اور پودے جل کر خاکستر ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے سامنے فیملی پارک میں کام کرنے والے مالی چائے بنانے کیلئے سوکھے پتے جلا کر خود باتوں میں مصروف ہو گئے جس کے نتیجے میں آگ نے سوکھی گھاس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اچانک لگنے والی آگ تیز لو کی وجہ سے کیاریوں اور درختوں تک پھیل گئی۔

اس دوران انتظامیہ آگ لگنے کے واقعے سے بے خبر رہی اور تیس منٹ کے بعد اطلاع ملنے پرانتظامیہ نے آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -